لیہ کی خبریں

تھل جیب ریلی کی چہل پہل میں اضافہ

تھل جیپ ریلی و میلہ کے تیسرے روز تحصیل چوبارہ کے ریگزار تھل میں چہل پہل رہی۔مرد و خواتین اور بچوں نے فراٹے بھرتی گاڑیوں کا نظارہ کیا جبکہ جلیبی،چائے ،پکوڑے ودیگر فوڈ سٹالز پر بھی بے پناہ رش رہا۔میلہ کا باقاعدہ افتتاح تلاوت، نغت، قومی ترانہ اور پرچم لہرانے سے کیاگیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر اسلم سمرا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شبیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا،بشارت رندھاوا، نواب آف جھنگ قاسم سرگانہ،صدر پریس کلب محسن عدیل، جنرل سیکرٹری خالد شوق و دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔میلہ میں محکمہ زراعت،پاپولیشن ویلفیئر،ماری سٹوپس،سوشل ویلفیئر،لائیوسٹاک،ڈیری ڈویلپمنٹ،محکمہ جنگلات ودیگر محکموں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے۔ میلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی ،پارکنگ کے بہترین انتظامات کے گئے اس کے علاوہ ٹریفک و پارکنگ کے بہترین انتظام کے لئے ٹریفک اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔
میلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ کی سربراہی میں اونٹ ڈانس، کیٹل شو پیش کیا گیا۔کیٹل شو میں دودھ دینے والے مختلف پالتو جانوروں میں ناچی بکری،دائرہ دین پناہ کی بکری،نکری بکری،پتل لائل پوری بکری،بربری بکری،تھلی بھیڑ کی نمائش کی گئی جبکہ لائیو سٹاک کے ویکسی نیٹر کی جانب سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر بہترین کیٹل شو پیش کرنے پر لائیو سٹاک کے منتظمین کو ٹرافیاں دی گئیں۔ میلہ میں مقامی شعراءنے اپنا کلام پیش کیا جبکہ خدا بخش اور حافظ ریاض نے مزاحیہ کلام سنایا جو شرکاءنے بے حد سراہا۔ مشاعرہ کے منتظم صابر عطاء تھے ۔دس نومبر بروز اتوار کو تھل میلہ کا آخری روز ہوگا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com