لیہ کی خبریں

لیہ: تھانہ سٹی پولیس پر کمسن بچہ حوالات میں رکھنے کے الزام کی تردید

لیہ(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس پر کمسن بچے کو حوالات میں بند کرنے اور بہن بھائی کے خلاف کارروائی کرنے کے الزامات کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی بچے کو حوالات میں بند نہیں کیا گیا، بلکہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ تھانے آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ الزامات پولیس کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہیں، اور ملزمان نے پولیس کارروائی سے بچنے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ پولیس نے دوران کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن مشکوک گھروں اور افراد کی تلاشی لی۔ اس دوران ریکارڈ یافتہ ملزمان ظفر اقبال، نائیکہ نینا اور ایک خاتون کو قحبہ خانہ چلانے پر گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اہل محلہ نے بھی تصدیق کی کہ یہ ملزمان کافی عرصہ سے قحبہ خانہ کا دھندہ کر رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ ان کارروائیوں میں خواتین کے ساتھ نہ تو کوئی بدتمیزی کی گئی اور نہ ہی تشدد کیا گیا، لیکن ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا۔پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان پولیس پر دباؤ ڈال کر قانونی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com