خبریںلیہ کی خبریں

محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکے زیراہتمام ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے کے حوالے سے صحت کمپلیکس کے ہال میں تقریب کاانعقاد

چھوٹے کنبے کی افادیت و آگہی سے انکار ممکن نہیں چھوٹاکنبہ خوشحال گھرانہ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔ڈپٹی کمشنر

لیہ (نیوز ڈیسک)محکمہ پاپولیشن ویلفیئراور غیر سرکاری تنظیم ماری اسٹوپس کے زیراہتمام ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے کے حوالے سے صحت کمپلیکس کے ہال میں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالدپرویز تھے۔ تقریب میں سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرمہرخضرحیات،ڈاکٹرمحمدیونس ڈسٹرکٹ آفیسر ماری سٹوپس نویدظفر سمراء ودیگرموجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے کہاکہ چھوٹے کنبے کی افادیت و آگہی سے انکار ممکن نہیں چھوٹاکنبہ خوشحال گھرانہ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جدیدمانع حمل طریقوں سے آگاہی اشدضرورت ہے بچوں کی مناسب پیدائش سے ہربچے کی اور خصوصاً ماں کی صحت بہتربنائی جاسکتی ہے آبادی اور مسائل میں توازن رکھنے کے لیے جدید اوربہتر مانع حمل طریقوں پرعمل کیاجائے تاکہ وسائل کے مطابق آبادی کی شرح کو ممکن بنا کر معاشی طور پر ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرمہرخضرحیات، نویدظفر سمراء ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں لیڈی ورکرزکی کثیرتعداد موجودتھی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com