لیہ کی خبریں
انسدار سموگ مہم کے تحت کارروائیاں جاری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکاما ت پرانسداد سموگ مہم کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پرروزانہ کی بنیا د بھٹہ جات کو چیک کرکے سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ جات کے خلاف کریک ڈاون کیاجارہا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمدارشد چغتائی نے تحصیل کروڑ میں کارروائی کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے بھٹے کی کچی بھرائی کو مسمار کردیاگیااور وارننگ دیتے ہوئے آئندہ کے لیے سخت کارروائی کا عندیہ دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے ، سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ جات اور انڈسٹریل یونٹس کو چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے