لیہ کی خبریں

جے یوآئی ضلع لیہ کے سیکرٹری اطلاعات الیاس عامر وفات پاگۓ

لیہ (اسامہ سعد ) جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے نو منتخب سیکرٹری اطلاعات الیاس عامر میانہ وفات پاگۓ۔ الیاس عامر میانہ سٹی پبلک سکول فتح پور کے وائس پرنسپل تھے ۔ ان کا تعلق ایک معروف مذہبی گھرانے سے تھا۔ ان کے والد مولانا رب نواز فاروقی مرحوم عرصہ دراز تک جے یوآئی ضلع لیہ کے امیر رہے ۔ جبکہ ان کے بڑے بھائی مفتی منیر احمد حال ہی میں جمعیتِ علماء اسلام ضلع لیہ کے امیر منتخب ہوۓ ہیں۔ لیہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی کے ضلعی رہنماؤں قاری محمد رمضان ، سردار اللہ نواز خان سرگانی, عبد الرؤف نفیسی ،الیاس طاہر ، حسین احمد مدنی ، تحصیل لیہ کے امیر مولانا حبیب اللہ ، جنرل سیکرٹری تحصیل لیہ مولانا ضیاء الحق ، سیکرٹری اطلاعات تحصیل لیہ مہر در محمد ، محمد احمد مکی و دیگر نے مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com