لیہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 355 ملزمان گرفتار، 4 کروڑ 86 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لیہ پولیس نے ماہ اکتوبر اور نومبر میں مختلف جرائم میں ملوث 355 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 4 کروڑ 86 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ برآمدہ مال میں 9.5 تولہ زیورات، ٹریکٹر، ٹرک، کاریں، موٹر سائیکل، سولر پلیٹس اور دیگر قیمتی سامان شامل ہیں۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس نے 9 گینگز کے 28 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے 70 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔ ان گینگز کے خلاف 80 سے زائد مقدمات ٹریس آؤٹ کیے گئے، جبکہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔محمد علی وسیم نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لیہ پولیس جرائم کی روک تھام، منشیات کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں مدعی مقدمات، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔