خبریںلیہ کی خبریں

غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرکی ریفلنگ کیخلاف سخت ایکشن،2 دوکانیں سیل

غیر قانونی ایل پی جی سلنڈررکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا،اے سی حارث حمیدخان

لیہ (نیوز ڈیسک)سیکرٹری آرٹی اے /اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان کا غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرکی ریفلنگ کرنے والے دوکان مالکان کے خلاف سخت ایکشن۔معائنہ کے دوران2 دوکانوں کو سیل کردیا۔غیر قانونی ایل پی جی سلنڈررکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا،اے سی حارث حمیدخان۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈررکھنے اور ری فلنگ کرنے پرکریک ڈاؤن جار ی ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے چوک اعظم،دھوری اڈامیں مختلف دوکانوں کوچیک کیا۔انہوں نے اس موقع پرغیر قانونی ایل پی جی سلنڈرکی ری فلنگ پرسخت ایکشن لیتے ہوئے دو دوکانوں کو سیل کردیا۔اے سی حارث حمیدخان نے کہاکہ سفر کرنے والے مسافروں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں ناقص اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرقطعاً نہیں رکھنے دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بلا امتیاز اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com