لیہ کی خبریں

لیہ ،اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خالدپرویزکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشرجیل حفیظ وٹو،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ڈی ایس پی محمداظہر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمدبلال موجود تھے۔اجلاس میں مختلف درخواستوں زیر غور لائی گئیں جس پرڈپٹی کمشنر نے رقبے کا قبضہ دلانے،ونڈا جات کی تیاری،رجسٹرحق داران زمین میں درستی،وراثتی رقبہ کا قبضہ دلانے ودیگر مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر خالدپرویزنے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت میں کلیدی درجہ رکھتے ہیں جن کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے تیزی سے اقداما ت عمل میں لائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اوورسیز برانچ سے جانے والی خط وکتابت کوفوری ترجیح دیتے ہوئے ان کی مکمل رپورٹ تیار کرکے واپس ارسال کی جائے تاکہ اووسیز پاکستانیز کے مسائل فوراً حل کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com