لیہ کی خبریں
ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کی پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے ضلع کونسل لیہ میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے حوالے سے نادرہ حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پروگرام کی اہمیت اور اس کے کامیاب نفاذ کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حکام نے پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے ضروری حکمت عملی مرتب کرنے پر زور دیا۔



