لیہ کی خبریں

چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کا کھلی کچہری شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کا اعادہ

چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کھلی کچہری کو وزیر اعلیٰ کے عوامی خدمت کے عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، بلکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں گے۔برگیڈئیر بابر علاؤ الدین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور کھلی کچہری اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ایم پی اے حسان ریاض، ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران، ضلعی صدر مسلم لیگ ن مہرا سلم سمرا، رہنما مسلم لیگ ن محبوب الحسن سواگ، عابد انوار علوی، حاجی احسن عدیل چوہدری، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال گجر، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل اور دیگر افسران و میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔چیئرپرسن نے کھلی کچہری میں 150 درخواستیں سنیں جن میں میونسپل کمیٹی، تعلیم، ضلع کونسل، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، پولیس اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل شامل تھے۔ کھلی کچہری میں آنے والی 20 سے زائد خواتین کو ترجیح دیتے ہوئے ان کے مسائل پہلے سنے گئے۔برگیڈئیر بابر علاؤ الدین نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر پانچ سے زائد شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور ایک بزرگ شہری نے چیئرپرسن اور افسران کو پھول پیش کیے۔ چیئرپرسن نے بعد میں آنے والے شہریوں کی درخواستیں وصول کرکے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com