خبریںلیہ کی خبریں

پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے:ڈپٹی کمشنر لیہ

نوجوان طلبہ انسداد پولیو کی قومی مہم میں ہمارے سفیر ہوں گے۔ پڑھے لکھے نوجوان طبقے کو اس موذی وائرس کے خاتمہ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا:خالد پرویز

لیہ (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے کہاہے کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نوجوان طلبہ انسداد پولیو کی قومی مہم میں ہمارے سفیر ہوں گے۔ پڑھے لکھے نوجوان طبقے کو اس موذی وائرس کے خاتمہ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بات جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں منعقدہ آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں ڈائریکٹر کیمپس رائے غلام عباس بھٹی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات،ضلعی کوآرڈینیٹر ہینڈز جہانزیب قیصر، احمد علی، محمد ہاشم اور سمیرا بی بی، اساتذہ، طلبہ، میڈیا نمائندگان ودیگرموجودتھے۔سیمینار محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، جی سی یونیورسٹی اور ہینڈز کے اشتراک سے منعقد کیا گیاتھا۔

ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے پولیو ویکسین کے 2 قطرے پلا کر ہمیں اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانا ہے پولیو مہم کو صحت مند پاکستان کے لئے کامیاب بنانا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ طلبہ مختلف مقامات سے آتے ہیں انہیں انسداد پولیومہم کا سفیر بناناہوگاتاکہ یہ اپنے گھروں،اردگرد پولیوسے بچاؤ بارے قطرے پلانے کے لئے شعور پیداکرسکیں۔انہوں نے کہاکہ انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانا صرف محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ معاشرے کے ہرباشعورشہری کی ذمہ داری ہے طلبہ،والدین،میڈیانمائندگان انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لئے کلیدی کردار اد ا کریں تاکہ ہربچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پی سکے۔رائے غلام عباس بھٹی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرزہمارا فخراور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جوگھرگھرجاکر معصوم بچوں کوپولیوسے بچاؤ بارے قطرے پلاتے ہیں اس لیے ہمارا فرض ہے آنے والے ورکرز کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آئیں اور واُن کووہ سلام پیش کرتا ہیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے عوام ٹیموں سے بھرپور تعاون کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ پو لیو مہم کے لئے بہترین انتظامات اور ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔سیمینار میں علی احمد، جہانزیب قیصر اور محمد ہاشم نے بھی خطاب کیا۔مقامی شاعر زوار حسین زوار نے پولیو کے خاتمے کے سلسلہ میں ترنم میں نظم پیش کی۔ موقع پرنسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلہ میں ٹال فری نمبر 1166 بھی جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com