ڈپٹی کمشنر لیہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے
لیہ(امان اللہ سے) ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے خانہ بدوش بستی نزد شوگر ملز میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع میں انسداد پولیو کی قومی مہم کا افتتاح کر دیا,ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اپنی بیٹی کو بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے، افتتاحی تقریب میں سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی شرکت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض اور ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام محی الدین بھی موجود، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی اور ان کی فنگر مارکنگ کی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کو معذوری سے بچانا ہمارا اولین فرض ،ہر بچے کو دو قطرے ویکسین پلانے کا ہدف حاصل کیا جائے۔ ڈی سی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ٹیموں کی بہترین تربیت کی گئی ہے،تمام ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار تمام ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، والدین اور اساتذہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر