لیہ کی خبریں
ڈی پی او محمد علی وسیم کا کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لیہ(کرائم رپورٹر) کرسمس کے خوشی کے موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے گرجا گھروں کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اور چاکلیٹ تقسیم کیں۔ ڈی پی او نے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔میثاق سنٹر پر بھی کرسمس کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی برادری کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور کرسمس کیک کاٹا گیا۔ گزشتہ شام میثاق سنٹر میں چراغاں بھی کیا گیا جس سے کرسمس کی خوشیوں کا ماحول مزید بڑھا۔ڈی پی او کی ہدایت پر، لیہ پولیس نے کرسمس کو پرامن بنانے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تاکہ تمام تقریبات بخوبی اور محفوظ طریقے سے منعقد ہو سکیں۔