لیہ کی خبریں
کروڑ میں 5 غیر قانونی بھٹہ خشت مسمار زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے پر کارروائی
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انسداد سموگ کے لئے ضلع بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات اور انتظامی افسران نے تحصیل کروڑ میں 5 بھٹہ خشت کی کچی بھرائی مسمار کر دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے بتایا کہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں خصوصی آپریشن کیا گیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل درآمد نہ کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دوران معائنہ 5 بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل پیرا نہ تھے جن کی کچی بھرائی ہیوی مشینری سے مسمار کر دی گئی جبکہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹہ خشت چلائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی