لیہ کی خبریں
لیہ: ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی کرسمس تقریب میں شرکت
لیہ(کرائم رپورٹر)ضلعی افسران نے مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارک باد دی۔لیہ: ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ مذہبی رواداری اور احترام سے ایک متحد اور پرامن معاشرہ وجود میں آتا ہے۔لیہ: انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پسند معاشرے میں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جاتا ہے۔لیہ: کرسمس تہوار کو پرامن بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔لیہ: چک 270/TDA میں مسیحی برادری کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہوں نے ضلعی افسران کو ویلکم کیا اور تحائف پیش کیے۔