پروفیسر ظہور عالم تھند کی نماز جنازہ ادا کردی گئ
لیہ( اسامہ سعد) اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر ظہور عالم تھند سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فتح پور و چوبارہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان میں انتقال کر گۓ۔ تفصیلات کے مطابق وہ بارہ ربیع الاول کی صبح دس بجے کے قریب گھر سے باہر مارکیٹ کی طرف پیدل جاتے ہوۓ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گۓ تھے۔ انہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی نماز جنازہ آبائ گاؤں میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اویس جھکڑ ایم این اے، اسامہ گجر ایم پی اے ، پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین ، پروفیسر چاند رضوی ، پروفیسر سبطین سرگانی ، پروفیسر ضیاء الحسنین ، خالد خان میرانی ، ڈاکٹر اشو لال ، فرید اللہ چوہدری ، عباکرحمان فریدی ، مقبول الہی ، ملک سیف اللہ شاہین ،سرادار اللہ نواز سرگانی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد ان کو آبائ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پروفیسر ظہور عالم تھند تین دہائیوں تک درس و تدریس سے منسلک رہے۔مرحوم طویل عرصہ تک گورنمنٹ کالج لیہ میں شعبہ سیاسیات کے سربراہ رہے۔ ان کی اچانک وفات سے شہر کی فضا سوگوار ہوگئ۔