خبریںلیہ کی خبریں

لیہ میں بجلی چوری کی 75ایف آئی آرز درج،8گرفتاریاں

2233معائنہ جات کیے گئے جس میں 8گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،75ایف آئی آر درج کروائی گئیں جبکہ 98لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا

لیہ (نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔اس ضمن میں ابتک 2233معائنہ جات کیے گئے جس میں 8گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،75ایف آئی آر درج کروائی گئیں جبکہ 98لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا۔ڈپٹی کمشنر خالدپرویز کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیا زکارروائی جاری رہے گی۔بجلی چوری کی معلومات ضلعی انتظامیہ کے نمبر 0606-920016،میپکوآفس لیہ 0606-920299پرکال کرکے یاپھر 8118پر پیغام کے ذریعے بھی دی جاسکتی ہے۔
دریں اثناء
سموگ کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت اور محکمہ ماحولیات نے ویڈیو ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری میں دھان کے کاشتکاروں کو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دھان کی باقیات کو جلانا قانوناً جرم ہے دھان کی باقیات کی جلائی کے عمل سے سموگ تیزی سے بنتا ہے کاشتکار مڈھی کو روٹا ویٹر اور ڈسکس کے ذریعے تلف کریں رائس سٹرا چاپر سے بھی دھان کی باقیات کو تلف کیا جا سکتا ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہاگیا ہے کہ کسانوں کے تعاون سے سموگ کا خاتمہ ممکن ہے سموگ کے خاتمہ سے عوام کو سانس، جلدی بیماریوں اور حادثات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق
محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال کے زیراہتمام پولیوکے خاتمہ بارے آگاہی سیمینار منعقدہوگا۔ آگاہی سیمینار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں 26ستمبر کودس بجے دن منعقدہوگا۔ سیمینارکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالدپرویز ہوں گے۔آگاہی سیمینار میں محکمہ صحت کے حکام ویگر پولیوکے خاتمہ بارے لیکچر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com