لیہ کی خبریں

لیہ:ڈی ایس پی ٹریفک راؤ عمر فاروق کی کھلی کچہری

لیہ: ڈی ایس پی ٹریفک راؤ عمر فاروق نے خورشید سٹیڈیم چوک اعظم میں کھلی کچہری لگائی، جہاں شہریوں نے ٹریفک سے متعلق مسائل پیش کیے۔ڈی ایس پی عمر فاروق نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہریوں کو دوران سفر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ محفوظ سفر کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی ایس پی نے شہریوں کو تیز رفتاری سے گریز کرنے اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ سفر میں حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com