خبریںلیہ کی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمیدخان کا سبزی وفروٹ منڈی کا معائنہ

لیہ (نیوز ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے سبزی وفروٹ منڈی کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، قیمتوں کا جائزہ لیا اور منڈی میں نیلامی و بولی کے عمل کی بھی نگرانی کی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور نہ ہی کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے پھل و سبزی منڈی میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ راشد ابراہیم موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com