لیہ کی خبریں

ڈاکٹر عنبرین شاہ جہاں واندر کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

لیہ(ماجد رندھاوا) پرنسپل ایگریکلچر کالج یونیورسٹی آف لیہ ڈاکٹر امبرین شاہ جہاں واندر کی خدمات کا اعتراف وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیہ کے زیراہتمام تقریب شیلڈ پیش کی گئی تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف لیہ کی پہلی خاتون پرنسپل ایگریکلچر کالج امبرین شاہ جہاں واندر کی خدمات کو دیکھتے ہوئے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیہ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں ضلع بھر سے لیہ کی باصلاحیت خواتین نے شرکت کی صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیہ شکیلہ بانو سمرا نے تمام مہمان کو خدمات کے بارے بتایاتقریب میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شیلڈ سے بھی نوازا گیا اس موقع پر شگفتہ حسین معروف سیاسی شخصیت معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر جویریہ بتول صفیہ بانو صفیہ نزیر ایمن نذیر رمشا فروہ اویس نوید اقبال انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن مہرالنساء اور دیگر چیمبر کے ممبران نے شرکت کی صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیہ شکیلہ بانو سمرا کا کہنا تھا کہ چیمبر کا مقصد لیہ کی با صلاحیت اور محنتی خواتین کو پروموٹ کرنا ہے لیہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہمیشہ خواتین کی کاوشوں کو سراہا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com