لیہ کی خبریں

دھوری اڈا میں ڈکیتی : نجی بینک کا ریکوری آفیسر لٹ گیا

چوک اعظم (نمائندہ خصوصی )دھوری اڈہ ،نواحی چک 420میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دھوری اڈہ کے نواحی چک 420 ٹی ڈی اے میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موبی لنک مائیکرو فنانس بنک کے ایم سی او عبد المجید سے قیمتی کاغذات،نقدی ،قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکل 125 چھین لیا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مذکورہ آفیسر نے پولیس کو اپنے ساتھ ہونے والی واردات کی بروقت اطلاع دی جس پر ضلع بھر کی پٹرولنگ پولیس نے ناکہ بندی کردی تاہم ابھی تک ڈاکوؤں کا سراغ نہیں مل سکا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com