خبریںلیہ کی خبریں
ضلعی صارف عدالت نے سائل کی داد رسی کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے واپس کروادیے
لیہ (نیوز ڈیسک)ضلعی صارف عدالت نے سائل کی داد رسی کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے واپس کروادیے۔تفصیلات کے مطابق سائل نے درخواست گزاری کہ اس نے کنکریٹ کی تیار چھت کے لئے پانچ لاکھ روپے اداکیے تھے جو کہ ناقص ثابت ہوئی۔ضلعی صارف عدالت نے سائل کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے درخواست کو درست قرار پایا اور صارفین تحفظ 2005ء کے تحت ناقص کنکریٹ چھت تیار کرنے پرناقص چھت فرم کو واپس کرتے ہوئے مدعی کو پانچ لاکھ روپے واپس دلوادیے۔