خبریں

حکومت کا کام لوگوں کی مشکلیں ختم کر کے آسانیاں پیدا کرنا ہے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔کسی بھی ملک میں ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔نگران وزیراعظم کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس ہوا جس میں حکام نے انوار الحق کاکڑ کو بریفنگ پیش کی۔
وزیاعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انوار الحق کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر ونگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کررہی ہے کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی تا چمن شاہراہ کی دوبارہ تعمیر شروع کی جائے اور کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس اپروچ بروئے کار لائی جائے جبکہ بلوچستان کی دوصوبوں سے ملنے والی رابطہ سڑکوں کو بھی بہترکیا جائے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے بھی لوگوں کو بہت زیادہ سہولت مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com