خبریںلیہ کی خبریں
غلام حیدر تھند نیب کے ریڈار پر دوبارہ آگیا
لیہ (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے نیب ترمیمی فیصلے کے بعد 450سے زائد سابق ارکان پارلمنٹ حاضر سروسس اور ریٹائرڈ افسران اور کچھ پرائیوٹ کاروباری حضرات نیب کے ریڈار پر آگئے۔1809ریفرنسس انویسٹی گیشن،انکوائری اور شکایات دوبارہ کھل گئی جبکہ 700ارب روپے کے مبینہ کیسس بھی کھل گئے۔اب تک کی تفصیلات کے مطابق 7وزراء اعظم،14وزراء اعلیٰ،78وزراء،176ایم پی اے اور 114افسران کے کیسس کھل چکے ہیں مظفر گڑھ سے سلطان محبوب ہنجرا اور لیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹیکٹ ہولڈر ملک غلام حیدر تھند کے خلاف کیسس کھل گئے۔