ریسکیو1122لیہ کا چودویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجّاد احمد کا کہنا تھا پیغمبر انقلاب سپہ سلار اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کا ہر گوشہ اور ہر ہر پہلو ہمہگیر جامع اور کامل نمونہ ہے
لیہ (نیوز ڈیسک)آقا دو جہاں حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ بنی نو انسان کے لیے روحانی اخلاقی معاشی سیاسی اور سماجی تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد۔ ریسکیو1122لیہ نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان نصیر ستارہ امتیاز کی خصوصی ہدایات اور ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی ڈویڑنل ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی خان و ڈاکٹر سجاد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لیہ کے احکامات کی روشنی میں چودویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی ریسکیوز نعت خوان اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجّاد احمد کا کہنا تھا پیغمبر انقلاب سپہ سلار اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کا ہر گوشہ اور ہر ہر پہلو ہمہگیر جامع اور کامل نمونہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دعوت تبلیغ کے ذریعے اسلامی ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر چوبارہ محمد اکرم اویسی نے میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا لاکھوں درود و سلام اس ذات اقدس پر جس کے سر انور پر رب کائنات نے خاتم النبیین رحمت اللعالمین اور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کا تاج سجا کر پوری کائنات کے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ بنا دیاآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد سے یتیموں بے کسوں اور مفلسوں کو بھی حقوق حاصل ہوئے۔ پیغمبر اسلام نے خدمت خلق،اْسوائے کامل، تبلیغ اور جہاد کے ذریعے دین اسلام کی حدود کو وسیع کیا۔میلاد کانفرنس میں معروف نعت خواں اْستاد سمیع اللہ شاکر نے بھی دلسوز آواز میں گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین پیش کیا۔
ضلع لیہ میں جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقہ سے منایاجائے گا مرکزی تقریب29ستمبرکو صبح نو بجے میلاد گروانڈ میں منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی پیرسیدحافظ سبط الحسنین گیلانی ہوں گے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنرخالدپرویز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشرجیل حفیظ وٹو،سی او ضلع کونسل افتخاربنگش،سی او ایم سی سیدسبطین بخاری شرکت کریں گے۔تقریب میں پرچم کشائی کی جائے گی،قومی ترانہ،تلاوت،قرآن مجید،نعت شریف،قصیدہ بردہ شریف پڑھے جائیں گے۔جلسہ کے منتظمین مفتی احمد رضااعظمی، شیخ محمداشرف چشتی ہوں گے۔بعدازاں جلوس نکالاجائے گا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا گیلانی منزل پر اختتام پذیر ہوگا۔
دریں اثناء