لیہ کی خبریں

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کا دورہ لیہ

لیہ (حمزہ علی) ممبر/ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ساو¿تھ پنجاب مہر خالد احمد نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے 100 فی صد اہداف حاصل کئے جائیں۔ سرکاری اراضی کی واگزاری کو یقینی بنایا جائے۔ پٹہ جات کے حوالہ سے مقدمات کو جلد نمٹایا جائے۔ سرکاری رقبہ کی لیز پر نیلامی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلع لیہ کے ریونیو دفاتر کی سالانہ پڑتال و ریونیو اہداف کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ ریونیو عہدے داران نے شرکت کی۔سیکرٹری ریونیو ساو¿تھ پنجاب نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کوئی نرمی نہ برتی جائے اور باقیداران کو نوٹس جاری کئے جائیں۔ سرکاری اراضی کی واگزاری اور لیز پر نیلامی کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ پر کام کیا جائے اور تمام ریکارڈ کو دیانتداری سے مرتب کیا جائے۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ ریونیو مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے تندہی سے کام کیا جائے اور حقداروں کو ان کا حق دیا جائے۔اے ڈی سی آر شاہد ملک نے اس موقع پر ریونیو بارے تفصیلی بریفنگ دی۔قبل ازیں ممبر/ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ساو¿تھ پنجاب نے ریونیو دفاتر کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ کو مزید بہتر انداز میں محفوظ بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com