لیہ کی خبریں
رفاقت گیلانی استحکام پاکستان پارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے صدر نامزد
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے سید رفاقت علی گیلانی نے ملاقات کی۔
سید رفاقت علی گیلانی کو استحکام پاکستان پارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا صدر نامزد کردیا گیا۔
جہانگیر خان ترین نے سید رفاقت گیلانی کو بطور ڈویژنل صدر ڈی جی خان نامزدگی کا نوٹیفکیشن دیا۔
اس موقع پر سید رفاقت علی گیلانی نے اہم زمہ داری سونپنے پر قائد جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔