لیہ کی خبریں

ضلع پولیس دسمبر 2024 کی کارکردگی,3 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد ,98 ملزمان گرفتار

لیہ(کرائم رپورٹر )ڈی پی او محمد علی وسیم نے دسمبر 2024 کی پولیس کارکردگی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار کامیابیوں کا انکشاف کیا۔لیہ پولیس نے 07 کریمنل گینگز کے 25 خطرناک ملزمان سمیت ڈکیتی اور رابری کے 98 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے خلاف 176 سے زائد مقدمات درج ہیں۔جرائم پیشہ عناصر سے برآمد کیے گئے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ میں 1 ٹرک، 22 موٹر سائیکل، 40 مویشی، سولر موٹرز، سولر پلیٹس، انورٹرز، پیٹر انجن، لیپ ٹاپ، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران ڈی پی او محمد علی وسیم نے برآمدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔پولیس لائن میں منعقدہ پریس بریفنگ میں پولیس افسران، میڈیا نمائندگان، مدعیان، اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہریوں نے شاندار کارکردگی پر ڈی پی او محمد علی وسیم اور لیہ پولیس کو خراجِ تحسین پیش کی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com