لیہ کی خبریں

لیہ میں دفتر پولیس میں روزانہ سائلین کی شنوائی کا سلسلہ جاری

لیہ(کرائم رپورٹر) آج بھی سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں غلام مصطفیٰ، نصر اللہ، زبیدہ خاتون اور دیگر شامل ہیں۔لیہ: ڈی پی او محمد علی وسیم نے سائلین کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت دی۔غلام مصطفیٰ نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف غلط مقدمہ درج کیا گیا ہے، جسے خارج کیا جائے۔عون عباس نے شکایت کی کہ انہوں نے سولر پلیٹیں خریدنے کے لیے رقم دی تھی، لیکن نہ تو سولر پلیٹ فراہم کی گئیں اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ان کی درخواست پر کارروائی کی جائے۔نصر اللہ نے درخواست کی کہ وہ تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، اور ان کے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کی جائے۔حارث نسیم نے شکایت کی کہ ان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ہے اور پولیس سے مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کی درخواست کی۔لیہ: ڈی پی او محمد علی وسیم نے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی کے لیے بلا تاخیر کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ میرے لیے انصاف کی فراہمی میرا عزم ہے اور یہ بلا سفارش اور میرٹ پر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com