لیہ کی خبریں
قائد اعظم کی سالگرہ پر پیسٹی سائیڈ سیلز ایسوسی ایشن کی تقریب، کیک کاٹا گیا
پیسٹی سائیڈ سیلز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام لیہ میڈیا ہاوس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قائد اعظم کے شایان شان کیک کاٹا گیا۔تقریب میں جنرل منیجر ای ایم سی نوید احمد، ریجنل منیجر شہزاد حسین، پیسٹی سائیڈ سیلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مہر ربنواز انجم، سرپرست اعلی رانا خالد سکھیرا، صدر چوہدری ساجد اقبال، نائب صدر طاہر نقاش، جنرل سیکرٹری مہر فیاض سیال، فنانس سیکرٹری عمار اعوان، اعجاز کاشی، سہیل بھٹی، محمد عاطف تھند اور دیگر سیلز آفیسران نے شرکت کی۔شرکاء نے قائد اعظم کی جدوجہد اور قیادت کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملک کی ترقی کے لیے مزید محنت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔