خبریںلیہ کی خبریں

لیہ:نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ”اب گاوں چمکیں گے“پروگرام زور شور سے جاری

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے کوٹ سلطا ن میں یونین کونسل رورل نمبرسات میں اب گاوں چمکیں پروگرام میں صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔

لیہ (نیوز ڈیسک)نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ”اب گاوں چمکیں گے“پروگرام زور شور سے جاری ہے۔مختلف چکوک میں گلی و گھرانہ نمبر آلاٹ کردینے کے ساتھ ساتھ کوڑا دان بھی رکھ دیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے کوٹ سلطا ن میں یونین کونسل رورل نمبرسات میں اب گاوں چمکیں پروگرام میں صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ مسرور احمدومعززین علاقہ موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے کہاکہ ایک نئے اورمنفرد پروگرام کے تحت دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا کیاجارہاہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ”اب گاوں چمکیں گے“پروگرام ضلعی
انتظامیہ اور گاوں کے باسیوں کے تعاون سے یہ پروگرام چلایاجائے گااس کو کامیاب بنانے کے لئے تمام رہائشی اپنابھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے اس موقع صفائی کرنے والے سینٹری ورکرزسے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی۔ڈپٹی کمشنر نے بعدازاں چیف سیکرٹری پنجاب انیشیٹوز پروگرام کے سلسلہ میں پیٹرول پمپس پر بنائے گئے ٹوائلٹ بلاک کا معائنہ کیااور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com