ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع کی پہلی پنک گالا تقریبات کے انتظامات مکمل
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع کی پہلی پنک گالا تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ تقریبات خواتین کے لیے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں نثار احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ذوالفقار علی حیدری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈاکٹر کاشف محبوب، محمد مظفر، ٹریفک انچارج، زانیرا کنول، انچارج ٹریفک سکول، امتیاز احمد بھٹی، ڈی ایس او، محمد امجد ندیم، رینج فاریسٹ آفیسر، مزمل ارشد، ایس ڈی او ہائی وے، شکیلہ بانو، چیمبر آف کامرس، ایمن نذیر، وومن آف چیمبر، سمیہ قیوم، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، دریشہوار کنگ، انسٹرکٹر، میمونہ ارم، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن، منیبہ قیوم، اے ای او، طاہرہ سادات، منیجر صنعت زار، اور نصیر احمد 1122 نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی نے پنک گالا تقریبات کے انتظامات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ خواتین کے لیے ہونے والی پنک گالا تقریب کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور سٹالز کے لیے مناسب جگہ اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔ پارکنگ اور بیٹھنے کے بہترین انتظامات بھی کیے جائیں تاکہ شرکاء کو ہر ممکن سہولت مل سکے۔اس تقریب کا مقصد خواتین کے لیے ایک خصوصی اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس منفرد تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔



