لیہ کی خبریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد کاظم خان سے فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز کے وفد کی ملاقات

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) محمد کاظم خان گرمانی سے فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ضلعی صدر مہر محمد شفیق تھند نے کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈی ای او کاظم خان گرمانی کو ان کی پروموشن اور نئی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ملاقات میں تعلیمی شعبے میں پرائیویٹ سکولز کے کردار اور فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز کے تعاون کو سراہا گیا۔ اس موقع پر پیف، پیما اور پی ایس پی آر کے تحت منعقد ہونے والے کیو اے ٹی (QAT) کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیمی بہتری کے لیے باہمی مشاورت پر زور دیا گیا۔فیڈریشن کے وفد میں چوہدری محمد عبداللہ (ممبر رجسٹریشن کمیٹی تحصیل لیہ)، محمد گلزار سہارن (صدر ای وی ایس فورس لیہ)، ملک بلال احمد عثمانی (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر فورس)، اور مقبول حسین میرانی (سیکرٹری اطلاعات) شامل تھے۔ ملاقات کے دوران نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی گفتگو کی گئی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com