لیہ ( اسامہ سعد) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب 19 ستمبر کو ہوگا۔ صوبائی جنرل کونسلر کے ممبران صوبائ قیادت کا انتخاب کریں گے۔ اجلاس جامعہ مدنیہ لاہور میں ہوگا۔ صوبائ امارت کےلیے مولانا عتیق الرحمان ، مولانا محمود میاں اور مولانا صفی اللہ کے درمیان اور جنرل سیکرٹری شپ کےلیے مولانا اقبال رشید اور نصیر احمد احرار کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ جنرل کونسل کے ممبران کو 19 ستمبر صبح لاہور پہنچنے کے دعوت نامے بھیج دیے گۓ ہیں۔