کوٹ سلطان دھان کی باقیات جلانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں سموگ کے تدارک کے لئے متعلقہ محکمے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے بتایا کہ یو سی بکھری احمد خان کے علاقہ میں کاشتکار نے دھان کی باقیات کو آگ لگائی جس کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور خلاف ورزی کرنے پر 2 افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا قانوناً جرم ہے جس سے سموگ پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی باقیات کو آگ لگائے جانے کی نشاندہی ملتے ہی کارروائی شروع کر دی جاتی ہے لہذا کاشتکار حضرات قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے فصلوں کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں اور انہیں محکمہ زراعت کی ہدایت کے مطابق تلف کریں