اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکر م کی زیرصدارت ریونیوریکوری کااجلاس
اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کروڑ انعم اکر م کی زیرصدارت ریونیوریکوری کااجلاس منعقدہوا۔اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کروڑ انعم اکر م نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ریونیو ملازمین محنت اور لگن سے کام کریں، ریونیو ریکوری کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایاجائے بورڈ آف ریونیو کے اہداف پر خاص توجہ دیںسرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے اور نادہندگان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے ریو نیو اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔ اجلاس میںزرعی انکم ٹیکس، اشٹام ڈیوٹی، انتقالات فیس، زیر التوا انتقالات تاوان، واٹر ریٹ کرنٹ وبقایاجات، ای رجسٹریشن، وارثتی انتقالات، تقسیم جائیداد کے کیسز، کھیوٹ ایشوز، ڈیجیٹل مساوی، پلس سسٹم، سکنی موضع جات، جمع بندیوں کی سکینگ، عارضی کاشت اراضی اورریونیو عدالتی کیسز کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے تحصیل کروڑ میں آرمز لائسنس ڈیلرز کی دکانوں پر لائسنس کو بھی چیک کیا۔