لیہ کی خبریں

ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت وزیراعلی پنجاب پرفارمنس انڈیکٹر کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدار ت وزیراعلی پنجاب پرفارمنس انڈیکٹرز کااجلاس منعقدہوا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ستھراپنجاب مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اسی طرح ہی محنت ولگن سے کام جاری رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف صوبہ پنجاب کی تعمیروترقی ،صفائی ستھرائی کے لیے کوشاں ہیںاس لیے ضلعی انتظامیہ صفائی کرنے کے لیے بہترین اقدامات اُٹھارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارکس کی صفائی ستھرائی روازنہ کی بنیاد پر کی جائے۔انہوںنے کہاکہ ضلع بھرکا کوئی بھی مین ہول بغیرڈھکن کے نہیں ہوناچاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم عوام کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے اس لیے تاجربرادری و عوام میں صفائی مہم بارے آگہی مہم بھی چلائی جائے عوام کو ستھرا پنجاب مہم میں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنا ماحول صاف ستھرا رکھ سکیں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com