لیہ کی خبریں

کوٹ سلطان: صحافی پر تشدد کرنے والے عملے کو معطل کرکے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے: صحافیوں کا مطالبہ

کوٹ سلطان( )صحافی کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے والے ہسپتال عملہ کو معطل کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے؛ کوٹ سلطان کے صحافی ڈٹ گئے؛ مقامی صحافی ناصر حسین بریال کو ہسپتال عملہ کی جانب سے گذشتہ روز تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر کوٹ سلطان پریس کلبز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مشترکہ طور پر یہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ صحافی ناصر حسین کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے والے ڈسپنسرز سمیت ایم ایس کو فوری طور پر معطل کر کے انکے خلاف سخت کارروائی جائے ؛ کل تک مقدمہ درج نہ ہوا تو سخت لائحہ عمل دیں گے پریس کلبز کے صدور سید عابد فاروقی اور اظہر عباس بھٹی کا کہنا تھا کہ صحافتی امور کی انجام دہی کے دوران صحافی پر تشدد ہرگز برداشت نہیں نااہل ایم ایس اور عملے نے ہسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے جہاں عام شہری کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی؛ سینئر صحافی ملک فہیم منجوٹھہ نے کہا کہ صحافی کو حبس بے جا میں رکھنا غیر انسانی رویہ ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شفاف تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ؛ ملک نیاز احمد کھیرانی نے کہا کہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ؛ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ؛ صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ڈسپنسر اور ایم ایس کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے ؛ محمد اسلم ملک نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کے غیر انسانی رویہ پر انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے ؛ ڈی پی او لیہ فوری مقدمہ درج کر کے انصاف فراہم کریں ؛ اجلاس میں شریک تمام صحافیوں نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر محسن عدیل چوہدری جو بھی لائحہ عمل دیں گے اس پر عمل ہو گا ۔ قبل ازیں سی ای او ہیلتھ کی جانب سے بناٸی گٸ محکمہ ہیلتھ کی کمیٹی کو ضلعی صدر محسن عدیل چوہدری سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے یکسر مسترد کر دیا ؛ انہوں نے کہا کہ ملزم خود ہی منصف کیسے بن سکتے ؛ ذمہ داران کی معطی تک کسی قسم کی کمیٹی قبول نہیں
اجلاس میں اظہر عباس بھٹی، سید عابد حسین فاروقی،، ملک اسلم منجوٹھہ،نیاز حسین کھیرانی، فہیم منجوٹھہ،ملک محسن رضا،چوھدری آصف ابرار،ظفراقبال ورک، جام محمد اشرف،راۓ الطاف کھرل، رائے آصف کھرل ؛ ملک سجاد منجوٹھہ ،اجمل خان دستی،جام محمد توقیر،خضرعباس بھٹی، ملک احسن رضا،خوذان بھٹی، نوریزدانی،رانا انیس، آصف رضا کھرل، ڈاکٹرعرفان مجید، آصف چشتی،کاشف قریشی،ملک ندیم ،ملک وسیم، رانا ذوالفقار ،چوھدری شرافت علی، ملک وقار سہو، محمد ندیم دستی، عمران ورک ،شاھدبشیر، اقبال کھرل، مشرف فیض بھٹہ اور دیگر نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com