لیہ کی خبریں
لیہ: مسافر کوچ کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

لیہ: کروڑ بھکر روڈ پر چونگی جنوبی کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں بھکر کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت منظور حسین اور شیزا مائی کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ کوچ کو پولیس نے تھانے منتقل کر دیا۔



