لیہ کی خبریں

ڈپٹی کمشنر لیہ کی پبلک لائبریری کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت

لیہ(نمائندہ تھلوچی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار میونسپل پبلک لائبریری لیہ کو بحال کرنے کے لئے پر عزم۔ پبلک لائبریری کی صفائی ، سہولیات کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ لیہ شہر کی شناخت ادبی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ ہدایات میونسپل پبلک لائبریری کے اچانک معائنہ کے موقع پر جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیہ کی شناخت یہاں کے ادیب اور شعراء ہیں۔ پبلک لائبریری ہمارا کلچر ہے جس سے علمی ادبی سرگرمیوں کے علاوہ شرح خواندگی کو بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل پبلک لائبریری اہلیان لیہ کی امانت ہے اور اس میں دور جدید کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کتب بینی کے رواج کو پروان چڑھایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل پبلک لائبریری میں ادبی مجلسوں اور مشاعروں کے پروگرام شروع کئے جائیں اور شہر کے شعراء، مصنفین اور دانشوروں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کتابوں، اخبارات ، ریکارڈ اور فرنیچر کا بھی جائزہ لیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے میونسپل پبلک لائبریری کروڑ لعل عیسن اور پیرا ویٹرنری انسٹیٹوٹ کروڑ لعل عیسن کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی، انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com