لیہ کی خبریں

دو سیاسی حریفوں کا مصافحہ

لیہ (اسامہ سعد) عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر لیہ کے دو روایتی سیاسی حریفوں کے مصافحے کے سوشل میڈیا پر چرچے۔ تصویر وائرل ہو گئ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے مسلم لیگی رہنما سید ثقلین شاہ بخاری اور لیہ سے تحریک انصاف کے ایم این اے ملک اویس احمد جھکڑ میلاد کے مرکزی جلوس میں شرکت کے موقع پر اکھٹے ہو گۓ ۔ دونوں نے مصافحہ کیا تو کسی نے کیمرے میں یہ لمحہ محفوظ کر لیا ۔ بعد ازاں یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ۔ اسے عوام نے خوب پذیرائی دی اور دونوں سیاستدانوں کے رویے کو سراہا۔ سیاسی پولرائزیشن کے اس دور میں جہاں سیاسی مخاصمت نفرتوں میں بدل چکی ہے ایسے مثبت رویوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com