لیہ کی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمیدخان کی زیرصدارت گندم کی کاشت ،کسان کارڈاور لائیوسٹاک کارڈکا جائزہ اجلاس

امسال ضلع بھر میں 6لاکھ 41ہزار ایکڑرقبہ پر گندم کاشت کی جارہی ہے ۔اب تک گندم کاشت کا 94فی صدٹارگٹ کرلیاگیا ہے ۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمیدخان کی زیرصدارت گندم کی کاشت ،کسان کارڈاور لائیوسٹاک کارڈکے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزمحکمہ زراعت حفیظ الرحمان،محمدشہبازحسین ومحمدجواد،ڈپٹی کلکٹرایریگیشن عرفان مگسی،کسان نمائندہ رحمت اللہ ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ تحصیل لیہ میں مقررہ ٹارگٹ کا 92فی صدٹارگٹ ،تحصیل کروڑ میں 93فی صداور تحصیل چوبارہ میں 100فی صد گندم کاشت کرلی گئی ہے ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ 18ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈجاری کیے جاچکے ہیں جو کسان کارڈ پر زرعی مداخل سے مستفید ہورہے ہیں ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع میں 913دیہی بیوہ خواتین میں گائے بھینسں کی فراہمی کے لیے درخواستیں سکروٹنی کے مراحل میں ہیں جبکہ وزیراعلی لائیوسٹاک کارڈ کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com