لیہ کی خبریں

پریس کلب کوٹ سلطان انتخابات ،عابد فاروقی ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر منتخب

پریس کلب کوٹ سلطان کے سال 2025-26 کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس میں سید عابد حسین فاروقی ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ محمد اسلم ملک انجمن صحافیان کے صدر، اور عبدالشکور جرولہ جنرل سیکرٹری پریس کلب منتخب ہوئے۔ تنہا عمر خان انجمن صحافیان کے جنرل سیکرٹری جبکہ ملک فخر منصور منجوٹھہ چیئرمین مجلس عاملہ کے طور پر کامیاب ہوئے۔انتخابات کی نگرانی سینئر صحافی ملک مقبول الہی اور مہر کامران تھند نے کی، جن کی زیر نگرانی انتخابات میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نئے منتخب عہدیداروں میں سید عابد حسین فاروقی کے ساتھ ساتھ عبدالشکور جرولہ، محمد سجاد ملک، رانا عبدالغفور، محمد حنیف بھٹہ، محمد ارسلان اکرم، اور محمد ثاقب عبداللہ نظامی شامل ہیں۔انجمن صحافیان کے منتخب عہدیداروں میں محمد اسلم ملک (صدر)، تنہا عمر خان (جنرل سیکرٹری)، ڈاکٹر فرخ ارسلان شیخ (سینئر نائب صدر)، اور محمد عرفان مجید (نائب صدر) شامل ہیں۔ سینئر صحافیوں اور مقامی قیادت نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کی تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔صدر پریس کلب سید عابد حسین فاروقی نے ضلعی قیادت اور ممبران کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ عوامی ترجمانی کرتا رہے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com