خبریںلیہ کی خبریں
ڈی سی لیہ کا سبزی وفروٹ منڈی کا معائنہ
لیہ (نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے سہہ پہر کے اوقات میں سبزی وفروٹ منڈی کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پربولی کے نظام کو جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ کی بنیادپر سبزی وفروٹ منڈی کا معائنہ رکھاجائے تاکہ صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیادپر مارکیٹوں کا معائنہ کریں اور طے کردہ پرائس لسٹ پر اشیا ضروریہ کی فروختگی کو یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ راشدابراہیم موجود تھے۔