خبریں

مدارس، اسلامی این جی اوز کا بہت بڑا نیٹ ورک:شہباز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا  کہ مدارس کو اسلامی این جی اوز کا بہت بڑا نیٹ ورک کہا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مولانا رفیع عثمانی کی خدمات کا ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام معترف ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا  ایک اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کی تعلیمی و سماجی خدمات میں ہاتھ بٹانا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو نبھائے  گے، مدارس میں طلباء کو مفت تعلیم، رہائش اور خوراک فراہم کی جاتی ہے۔

بولو نیوز اردو

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com