خبریں
یوکرین: کیف دھماکوں سے گونج اٹھا، فضائی الرٹ جاری
یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گورنر کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف اور اس سے ملحقہ علاقوں پر آج صبح روسی ڈرون حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد کیف میں فضائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کیف ملٹری کے مطابق کیف کی فضائی حدود میں 9 ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔
کیف ملٹری انتظامیہ کے مطابق روسی ڈرون حملے اس وقت کیے گئے جب یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی نے اتحادیوں سے روس کے حملے کے خلاف جنگ میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے فضائی دفاع کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اتوار کو رات گئے بذریعہ ویڈیو پیغام اتحادیوں سے روس کے حملے کے خلاف جنگ میں مدد مانگی تھی۔