لیہ کی خبریں

حاضر سروس استاد کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج، اساتذہ کاDPO لیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

حاضر سروس گورنمنٹ ٹیچر، استاد ظفر اور ان کے ساتھی محمد اقبال کے خلاف ان کے بھائی اشتیاق کی مدعیت میں اقدام قتل (324 ت پ) کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ استاد ظفر ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، صرف دو ماہ باقی ہیں۔مدعی اشتیاق کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر نے فائرنگ کے زخم کو خود ساختہ (Fabricated) قرار دیا، جس سے وقوعہ مشکوک ہو گیا ہے۔ اشتیاق نے ڈاکٹری رپورٹ میں تین ملزمان کے ساتھ لڑائی کا ذکر کیا تھا، لیکن پولیس نے صرف دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ایک ملزم کا نام حذف کر دیا، جبکہ گواہان کا ذکر تک نہیں کیا۔دونوں پارٹیوں کے درمیان پہلے سے ہی کئی سالوں سے عدالتی دعوے چل رہے ہیں، جو کہ اس معاملے کی وجہ عناد بنے ہیں۔ مزید برآں، اشتیاق کو دو دن قبل ایڈیشنل سیشن جج لیہ نے محمد اقبال کے کیس میں 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد وہ پابند سلاسل ہیں۔استاد ظفر نے مقدمہ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اشتیاق نے عدالتی سزا سے بچنے کے لیے خود پر فائرنگ کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے مقامی پولیس سے میرٹ پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے اساتذہ برادری نے DPO لیہ سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com