لیہ کی خبریں
ہینڈز فاؤنڈیشن کا ذہنی صحت کے حوالے سے تربیتی سیشن مختلف اداروں کے نمائندوں کی شرکت
لیہ میں ہینڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے سی بی ایم کے تعاون سے جاری "انکلوسو ہیلتھ پروجیکٹ” کے تحت ذہنی صحت پر ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں ماسٹر ٹرینر، ماہر نفسیات ڈاکٹر تحسین اختر نے ذہنی صحت کے مختلف پہلوؤں پر آگاہی فراہم کی۔ شرکاء میں مختلف فلاحی تنظیموں اور اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ہینڈز کے ڈسٹرکٹ مینیجر محمد جہانزیب قیصر نے بتایا کہ اس سیشن کا مقصد افراد کو ذہنی دباؤ کے اثرات سے آگاہ کرنا اور یہ سکھانا تھا کہ وہ اپنے روز مرہ کے معاملات میں ذہنی صحت کا خیال کس طرح رکھ سکتے ہیں۔ تمام شرکاء نے اس تربیتی سیشن کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے انتہائی معلوماتی اور مفید قرار دیا۔