لیہ: فلاحی ریاست کا عملی آغاز "دھی رانی پروگرام” کے تحت 88 جوڑوں کی شادیاں

ضلع لیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا "دھی رانی پروگرام” ایک شاندار تقریب کے ساتھ کامیابی سے شروع ہو گیا، جس میں 88 جوڑوں کی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی خصوصی تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دھی رانی پروگرام کے تحت نوبیاہتا جوڑوں کو 88 لاکھ روپے کی سلامی بھی دی گئی۔ اس شاندار تقریب میں 1700 سے زائد مہمانوں کی مہمان نوازی کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، ڈی پی او محمد علی وسیم، اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ پروگرام فلاحی ریاست کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جہاں بیٹیوں کے لئے شفیق ماں اور والدین کے لئے شفیق بیٹی کا کردار ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے 35 اضلاع میں 1500 جوڑوں کی شادیوں کی سہولت فراہم کی ہے، جس کا پہلا مرحلہ 15 فروری کو مکمل ہو گا۔مریم نواز شریف نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشیوں کے لئے دعا کی۔ صوبائی وزیر نے اس پروگرام کو خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کا عملی نمونہ قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر لیہ اور سوشل ویلفیئر ٹیم کی شاندار انتظامات پر ان کی تعریف کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر سابق ممبر قومی اسمبلی ثقلین شاہ بخاری نے دعا کروا کر تقریب کا اختتام کیا۔


