عظمیٰ بخاری نے یوٹیوب چینل بنا لیا
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔
دورِ حاضر میں سوشل میڈیا کا استعمال وقت کی اشد ضرورت بنتا جا رہا ہے جسے ہر زی شعور بخوبی سمجھتا ہے۔
اسی لیے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ یوٹیوبرز کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جس میں سیاست دان بھی شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی اس ضرورت کے پیشِ نظر اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوٹیوب چینل سے متعلق ٹوئٹ کی ہے۔
خاتون سیاست دان کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’آج میڈیا کے میدان میں ایک نیا قدم لیا ہے اور پراپیگنڈے کے دور میں مقابلہ کرنے کے لیے اپنا یو ٹیوب چینل بنایا ہے تا کہ غلط پراپیگنڈے کا جواب دے سکیں۔‘۔
عظمیٰ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ’انشاءاللّٰہ آج رات پہلا وی لاگ اپ لوڈ کیا جائے گا، آپ سب کا ساتھ ہمیشہ کی طرح میری طاقت ہوگا‘۔